کبھی تکبر کا بول نہ بولیں کیونکہ یہ ایسا گُناہ ہے جس پر کبھی کبھی فوراً بھی سزا مل جاتی ہے۔
1. برازیل کے علاقے کیمپینا میں (2005) میں کچھ شرابی دوستوں کا گروپ سیر کو جا رہا تھا تب ان میں سے ایک لڑکی کی ماں نے فکر مند ہوتے ہوئے بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر کہا "جاؤ،خُدا تمہارے ساتھ ہے تمہاری حفاظت or کرے" لڑکی نے جواب دیا"اگر خُدا ہمارے ساتھ سفر کرنا چاہتا ہے تو اس کیلئے گاڑی کے اندر کوئی جگہ نہیں رہی صرف گاڑی کی ڈِگی میں جگہ مل سکتی ہے"اِن کے جانے کے کچھ ہی گھنٹے بعد خبر ملی کہ ایک خوفناک حادثے میں وہ سب کے سب ہلاک ہو گئے۔حیرت کی بات یہ تھی کہ کہ گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان نہیں پہنچا تھا۔
2. مارلین (ڈاؤن مونرو) کی ایک پارٹی جب ایک عملی کام کے لئے ایک لڑکی کے پاس گئی تو مبلغین میں سے ایک نے کہا (کہ خُدا نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے) تب اس نے جواب دیا"اور خُدا سے یہی کہو کہ (مجھے اس ہفتے اس کی ضرورت نہیں ہے)" اس بات کے کہنے کے ایک ہفتے بعد ہی وہ اسی گھر میں مر گئی۔
3. ٹائی ٹینک بنانے والا تھامس اینڈیو نے ایک صحافی سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ "اِس جہاز کو تُو خُدا بھی نہیں ڈبو سکتا" پھر اِس جہاز کا جو حشر ہوا وہ سب کو معلوم ہے۔
4. برازیل کے الیکشن میں ایک امیدوار نے ایک انٹرویو میں کہا "اگر مجھے پچاس ہزار ووٹ مل جائیں تو مجھے خُدا بھی نہیں ہَرا سکتا" اسے پچاس ہزار ووٹ مل گئے لیکن حلف اُٹھانے سے پہلے ہی اس کی موت ہو گئی۔
بے شک اللّٰهَ تعالیٰ بہت رحیم اور کریم ہیں لیکن کبھی کبھی کسی کے تکبر پر اسکی پکڑ کر کے اسے دُنیا کے لئے عبرت کا نشان بھی بنا دیتے ہیں۔
0 Comments