تندوری شوارما

تندوری شوارما

تندوری مصالحہ بنانے کے اجزاء.
 دارچینی 2 عدد 

سبز الائچی 14-15 عدد

 کالی الائچی 3 عدد

 لونگ 1 چائے کا چمچ
 
کالی مرچ 1کھانے کا چمچ
 
خشک ادرک 1 عدد 

لال مرچ پاؤڈر 1کھا نے کا چمچ

 کشمیری چلی پاؤڈر 1کھانے کا چمچ

 نمک 1 اور آدھا کھانے کا چمچ

 بلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

 ٹائری آدھا چائے کا چمچ
 
مالٹا رنگ 1 چائے کا چمج
 
ذیرہ 2 کھانے کے چمچ

دھنیا 2 کھانے کے چمچ

سونف 1 چائے کا چمچ

بادیان 1عدد

ڈو بنانے کے اجزا

 میده 3کپ
 دبی 1 چوتھائی کپ 
گرم پانی حسب ضرورت
 فلنگ بنانے کے اجزاء 
کھانے کا تیل 4-5 کھانے کے چمچ
 ابلا اور باریک کٹا چکن 2 کپ
 تندوری مصالحہ 1 اور آدھا کھانے کا چمچ 

كريم سوس بنانے کے اجزاء

 کریم آدھا کپ
 آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ
 لیموں کا رس 3 کھانے کے چمچ
 لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ

ڈو بنانے کے اجزاء۔

خمیر 2 چائے کے چمچ

چینی 1 چائے کا چمچ

نمک ذائقہ حسب

ہرا مصالحہ

پیاز آدھا کپ

بند گوبھی 1کپ

مایونیز 1 کپ

نمک حسب ذائقہ

پودینہ 2کھانے کے چمچ

اسمبلنگ۔

موزریلا چیڈر چیز حسب ضرورت کالا زيتون حسب ضرورت پیزا سوس حسب ضرورت

اوریگانو حسب ضرورت

ڈو ترکیب۔

ایک باؤل میں میدہ ،نمک چینی اور خمیر ڈال کر

اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں دہی ڈال کر تھوڑا تھوڑا پانی ڈالیں اور نرم ڈو گوندھ کر ایک سے دوگھنٹے ڈھک کر رکھ

دیں۔

تندوری مصالحہ ترکیب

ایک گرینڈر میں زیرہ دھنیا، سونف دار چینی کالی الائچی، لونگ بادیان اور خشک ادرک ڈال کر اچھی طرح گرینڈ کر لیں۔ اب اس مکسچر کو ایک باؤل میں ڈال کر اس میں لال مرچ پاؤڈر، کشمیری چلی پاؤڈر ،نمک ،بلدی ٹائری اور مالٹا کھانے کا رنگ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، تدوری مصالحہ تیار ہے

فلنگ ترکیب

ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں پیاز اب اس میں چکن اور بند گوبھی ڈال کر مکس کریں۔ پھر اس پر تندوری مصالحہ اور نمک چھڑک دیں فلنگ تیار ہے۔ ایک باؤل میں مایونیز ،کریم ،نمک، کالی مرچ، لیموں کا رس، لہسن اور پودینہ ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کریں، سوس تیار ہے۔ 

اسمبلنگ

ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ لیں اب اس پر پیزا سوس پھیلا کر اس پر چکن کریم سوس کا لا زیوں اور چیز ڈال کر شوارما کی شکل میں
لپیٹ لیں۔ پھر اس پر اوریگانو چھڑک کر پہلے سے گرم اوون میں ایک سو اسی کے ٹمپریچر پر پندرہ سے بیس 
منٹ بیک کر لیں۔
آپ شوارما کو پین میں ڈھک کر بھی پکا سکتے ہیں


Post a Comment

0 Comments