چکن آدھا کلو
پسی ہری مرچیں 6۔ 8
پسا ہرا دھنیا۔ دو چمچ
گاڑھا دہی آدھا کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ پسی رائ۔ ایک چائے کا چمچ
گوشت گلانے کا پاوڈر ایک کھانے کا چمچ
ورسٹرسوس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
کوکنگ آئل ایک کھانے کا چمچ
ترکیب
گوشت کو دھو کر خشک کرلیں اور ورسٹرسوس لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں.اس کے بعد گوشت گلانے کا پاوڈر اور باقی سب اجزاء لگا کر مزید تین گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔تین گھنٹے بعد گوشت میں کوکنگ آئل ملا کر پہلے سے گرم اوون میں 220 ڈگری پر بیک کریں اور آخر میں کوئلے کا دھواں بھی دے دیں آپ کا گرین تکہ تیار ہے نان یا گھر کی روٹی کے ساتھ انجوائے کریں
0 Comments