تندوری پیزا

پیزا سوس بنانے کیلئے
۔ تماتر 250 گرام
 کیچپ 250 گرام 
آدھا چائے کا چمچ لال مرچ
 چائینز سالت آدھا چائے کا چمچ
  اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
 کالی مرچ 1/4 چائے کا چمچ
 سرکہ ایک کھانے کا چمچ 
موزریلا چیز آدھا کپ
 چیڈر چیز آدھا کپ
پیاز ایک عدد
تیل ایک کھانے کا چمچ
لہسن 1/2 چائے کا چمچ 
نمک حسب ضرورت

ترکیب

سب سے پہلے پیزا ڈو بنائیں ۔ ایک برتن میں میدے سمیت ڈو میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء ڈال کر نیم گرم پانی سے گوندھیں اور پھر ائر ٹائٹ بكس air tight box ) میں تقریبا 2 گھنٹے کے لئے رکھ دیں تاکہ آٹا خمیر ہو جائے۔

پیزا سوس بنانے کے لئے ایک پین میں تیل گرم کرکے لہسن فرائی کریں اور پھر اس میں پیاز، ٹماٹر کیچپ اور دیگر تمام اشیاء ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب ٹماٹر اور پیاز گل جائیں تو پین چولھے سے اتار لیں تاکہ آمیزہ ٹھنڈا ہو جائے، اس کے بعد اس آمیزے کو بلینڈر میں پیس لیں ۔ پیزا ٹماٹو سوس تیار ہے۔

چکن تکہ بنانے کے لئے چکن میں تیل کے علاوہ تمام مصالحے ڈال کر ایک گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر لیں
اس کے بعد ایک پین میں تیل گرم کرکے میرینیٹ کیا ہوا چکن اس میں ڈالیں اور درمیانی آنچ پر گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب چکن گل جائے تو اسے بھو نیں اسی دوران ایک کوئلہ چولھے پر دیکنے کے لئے رکھ دیں جب چکن مصالحہ تیار ہو جائے تو روٹی کے ایک ٹکڑے کو مصالحہ پر رکھ کر اس پر دہکتا ہوا کوئلہ رکھیں اور اس میں چند قطرے تیل ٹپکائیں اور فورا ہی ڈھکن رکھ دیں تاکہ دھواں پین کے اندرہی رہے۔
 اب میده دوبارہ گوندھیں اور پھر اس کی روٹی بیل کر پیزا پین میں پھیلا دیں۔۔
 اور اس کے اوپر سوس لگا کر چکن شملہ مرچ اور پیاز ڈال کر کش کیا ہوا موزریلا اور چیڈر چیز بھی ڈال دیں سب چیزیں ڈالنے کے بعد
اب پہلے سے گرم کئے ہوئے توے پر پین رکھ کر کم از کم 20 منٹ کے لئے پیزا بیک (Bake) ہونے کے لئےرکھ دیں دھیمی آنچ پر جب پیزا اچھی طرح " بیک ہو جائے تو گرم گرم سرو کریں۔