شاہی گولا کباب 
 اجزاء.
 ادرک لہسن پسا ہوا دوکھانے کے چمچ 
لال مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ
 سفید زیرہ آدھا چائے کے چمچ 
گرم مصالہ پسا ہوا دو کھانے کے چمچ 
کچا پپیتا پسا ہوا دو کھانے کے چمچ 
دہی آدھی آدھی پیالی
 ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
 بادام آدھی پیالی
 فریش کریم آدھی پیالی
 کوکنگ آئل آدھی پیالی
قیمہ ایک کلو
نمک حسب ذائقہ
دو درمیانی پیاز

ترکیب

باریک پسا ہوا قیمہ لے کر اس میں ادرک ،لہسن، نمک لال مرچ سفید ،زیره گرم مصالحہ، پپیتا، چار سے چھ بادام اور ڈبل روٹی ڈال کر پیس لیں۔ دو سے تین گھنٹے فریج میں رکھنے کے بعد اس میں دہی اور دو کھانے کے چمچ کو کنگ آئل شامل کریں۔ ایک سائز کے گول کباب بنا کر سیخوں پر لگالیں۔ دہکتے ہوئے کوئلوں یا گرل پر سینک لیں، جب پکنے پر آجائے تو ململ کے کپڑے یا ٹشوکی مدد سے کوکنگ آئل لگاتے جائیں۔ سنہری ہونے پر کوئلوں سے ہٹا دیں اور احتیاط سے سیخ سے نکال لیں اور اوپر سے آدھا چھلا ہوا بادام لگادیں کوئلوں یا گرل پر نہ سینکنے کی صورت میں کبابوں کو ہلکے سے چکنے کیے ہوئے نان استک پین میں سینک لیں۔ پھر اس کا مصالحہ تیار کرنے کے لئے پین میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو بلکا سا سنہرا فرائی کریں۔ پھر اس میں پسے ہوئے بادام اور دو گولا کباب توڑ کر ڈالیں۔ کریم ڈال کر ہلکا سا ملائیں اور اس میں گرل کئے ہوئے گولا کباب ڈال کر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر چاندی کے ورق سے سجائیں، نان اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔