میں
وقت حالات اور واقعات نے مجھے بہت بڑا ایکٹر بنا دیا ایسا ایکٹر جو ماتم پر قہقے اور قہقوں پر ماتم کرنے کی ایسی صلاحیت رکھتا ہے کہ دیکھنے والا اصل کو بھول جائے اور مجھے اپنی پوری توجہ کا مرکز بنا لے خدا کی قسم یہ دنیا ہمیں ایک اچھا ایکٹر تو بنا سکتی ہے لیکن ایک اچھا انسان کبھی نہیں بننے دیتی اور فرض کرو آپ بننے کی کوشش بھی کرتے ہیں تو کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی موڑ پر آپکو دنیا کے رنگ میں رنگنا ہی پڑتا ہے اور جانتے ہیں دنیا کا رنگ کونسا ہے منافقت سرا سر . منافقت دنیا کے مزے تو یقیناً منافقوں کہ ہی حصے میں آئے ہیں لیکن پھر میں سوچتا ہوں میں بھی تو دکھاوا کافی استاد ہو چکا ہوں پھر دنیا کے مزوں سے میں کیوں محروم ہوں شاید اس لئے کہ میں اگر دکھاوا کرتا ہوں اچھی ایکٹنگ کرتا ہوں تو دوسروں کی خوشی کیلئے مجھے جو جیسا سمجھتا ہے میں ویسا ہی بن جاتا ہوں کہ یار توں خوش رہ
ساڈی خیر اے...!
0 Comments